سردی کے آتے ہی عوام گیس کے استعمال سے محروم

لاہور (پبلک نیوز) سردی کے آتے ہی گھروں کے ساتھ ہوٹلز میں بھی گیس کا پریشر کم ہو گیا۔ ہوٹل مالکان پریشان ہیں۔ گیس نہ ہونے کی وجہ سے ایل پی جی اور لکڑیوں کے استعمال میں اضافہ ہو گیا۔

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس بھی روٹھ گئی۔ گیس کی قلت سے شہری پریشان ہیں۔ گھریلو صارفین کے ساتھ کمرشل صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ گیس کی بندش کے باعث ہوٹل مالکان ایل پی جی سلنڈر اور لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

تندور اور ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ بل تو بڑے بڑے بھیج دیتا ہے لیکن گیس نہیں آتی۔

سوئی ناردرن گیس لمیٹید (ایس این جی پی ایل) نے گھروں کو بلا تعطل گیس کی سپلائی جواز بنا کر صنعتوں کو گیس دینا کم کر دی ہے جو محکمے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں