نجی، سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہو گئیں

کراچی(پبلک نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہوگئیں، جس کے بعد سرکاری، نیم سرکاری اور نجی سکولوں اور کالجز میں درس وتدریس کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

 

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہو گئیں۔ نجی اور سرکاری سکولوں میں درس و تدریس کا سلسلہ بھی چل پڑا۔ کوئی روتے ہوئے سکول پہنچا تو کوئی ہنسی خوشی سکول کی جانب بڑھا چلا آیا۔ تو کسی کی انکھ ہی سکول آکے گیٹ پر کھلی۔ بچوں کی گرمیوں کی چھٹیاں انھیں جہاں کتابوں سے نکال کرغیر نصابی سرگرمیوں اور تفریح کے ساتھ بہت کچھ سیکھنے کا موقع  فراہم کرتی ہیں۔ وہیں تفریحی مقامات کی سیر بچوں کے ذہنوں میں اپنا حسین عکس بھی چھوڑ جاتی ہیں۔

 

موسم گرما کے چھٹیاں اختتام پذیر ہوتے ہی جہاں سکولوں اور کالجز کے دروازے کھول دئیے گئے وہیں  پہلے روز طلبہ و طالبات  کی حاضری انتہائی کم نظر آئی۔ واضح رہے شدید گرمی کے باعث موسم گرما کی تعطیلات 15مئی سے کی گئی تھیں جن میں الیکشن کے سبب مزید اضافہ کردیا گیا تھا۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں