اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں آج سے موسم گرما کی تعطیلات شروع ہو گئیں

اسلام آباد(فوزیہ چوہدری) موسم گرما آیا اور بچوں کے لیے لایا چھیٹوں کا انمول خزانہ، اسلام آباد کے سرکاری سکولز میں آج سے موسم گرما کی لمبی چھٹیوں کی گھنٹی بج گئی۔

 

بچوں کے معصومانہ شکوے شکایتوں کے کیا ہی کہنے، بچوں کا کہنا کہ تعطیلات 90 دنوں سے سمٹ کر75 دنوں تک آ گئی ہیں، جس کا انھیں بے حد دکھ ہے۔ پورا سال چھٹیوں کے انتظار کے دن گن گن کر گزرتے ہیں اور پھر ہوم ورک اتنا زیادہ ننھی جانیں کہاں جائیں۔ چھیٹوں میں ہوم ورک زیادہ ملنے کے شکوہ شکایت کرتے طلباء کن کن رشتہ داروں کے گھر دھاوا بولیں گے اور کہاں کہاں کی سیر کریں گے۔

 

بچوں کےعزیر و اقارب بھی ہوشیار ہو جائیں، کیوں کہ شرارتوں کے انبار لئے یہ بچے ماموں، خالہ، دادو، نانو چچا کے گھر دھاوا بولنے کے لئے تیار ہیں۔ موسم گرما کی تعطیلات میں بچوں نے تمام ہلے گلے کے ساتھ پڑھائی پر بھی توجہ مرکوز رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا تاکہ آنے والے امتحانات کے لئے خود کو بھرپور طریقے سے تیار کر سکیں۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں