نیب کسی بھی پارٹی کے بندے کو احتساب کیلئے طلب کر سکتی ہے: صمصام بخاری

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ آصف زردارری پر تمام کیس ن لیگ کے دور میں بنے۔ سزا پر اپوزیشن کی چیخ و پکار ہی ہے۔ قانون سب کیلئے برابر ہے چاہے امیر ہو یا غریب۔ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی حکومت اس پر من و عن عمل درآمد کرے گی۔

 

 

پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب خود مختار ادارہ ہے۔ مسلم لیگ ن نے اسے اپنے ذاتی مقاصد کیلئے بنایا بعد میں احتسابی ادارہ بن گیا۔ اپوزیشن نے نیب میں اصلاح کیوں نہیں کی۔ آصف زرداری پر تمام کیس ن لیگی دور میں بنے۔ زرداری پر کوئی نیا کیس نہیں ہے۔ دو مرتبہ ن لیگ کی حکومت آئی اور انہوں نے جیل میں ڈالا۔ حمزہ کی ضمانت مسترد ہونے پر گرفتاری ہوئی، جوکہ آئین کے مطابق کام ہوا ہے۔ سزا پر اپوزیشن کی چیخ و پکار ہی ہے۔

 

سید صمصام بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی جماعت کے ساتھ نہیں، وزیراعظم احتساب کے معاملے میں کلئیر ہیں کوئی سمجھوتہ نہیں۔ اپوزیشن کرائے کے بندے لا کر دھمکی دے رہی ہے۔ پی ٹی آئی انصاف کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں بنے گی۔ قانون سب کیلئے برابر ہے چاہے امیر ہو یا غریب، کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی نے کوئی سزا نہیں دی بلکہ اعلیٰ عدلیہ سزائیں دے رہی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اندر سے ایک ہے۔ نیب کسی بھی پارٹی کے بندے کو احتساب کیلئے طلب کر سکتی ہے۔احتجاج سب کا حق ہے اگر کسی نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش تو قانون حرکت میں آئے گا۔ ایم کیو ایم قائد کی گرفتاری خوش آئند ہے سکاٹ لینڈیارڈ نے الطاف حسین کو شواہدات کی بناء ہر ہی گرفتار کیا ہے۔ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے۔ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی۔ حکومت اس پر من و عن عمل درآمد کرے گی۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں