روپیہ زمین بوس، اشیا خورونوش آسمان سے باتیں کرنے لگیں

لاہور (پبلک نیوز) سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں، بھنڈی، بینگن، کریلے کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان، عوام نے حکومت سے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

 

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ شادمان اتوار بازار میں سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ ہونے کے باعث شہری شدید پریشان ہیں۔ اتوار بازار میں پھلوں میں سیب 140 روپےاور کیلا 80 روپے درجن ہے۔ 

 

اگر سبزیوں کی بات کی جائے تو بینگن، کریلے، شملہ مرچوں اور ٹماٹر کی قیمتوں تو بھی پر لگ گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں کی نسبت اتوار بازاروں میں بھی کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا جس کے باعث مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے عام آدمی بھی بچوں کا پیٹ آسانی سے پال سکے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں