کرسٹیانو رونالڈو کا جادو چل گیا

پبلک نیوز: سعودی عرب میں پہلی بار ہونے والے اٹالین سپر کپ کے فائنل میں یوئنٹس نے رونالڈو کے شاندار گول کی بدولت میلان کو ایک صفر سے ہرا دیا۔

 

اٹالین سپر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ یونٹس نے کرسٹیانو رونالڈو کے خوبصورت گول کی بدولت جیت لیا۔ سعودی عرب میں دارلحکومت ریاض میں کھیلے گئے فائنل میچ میں میلان اور یونٹس کی جانب سے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے۔

 

کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے 61ویں منٹ میں گول کرکے یونٹس کو اٹالین سپر کپ کا ساتواں ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سعودی عرب میں منعقدہ فائنل میچ سے خواتین بھی خوب لطف اندوز ہوئیں۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں