اصغرخان کیس: ایف آئی اے کی کیس بند کرنے کی درخواست، حتمی رپورٹ جمع کرادی

اسلام آباد (پبلک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغرخان مرحوم کے قانونی ورثا کونوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے اصغر خان کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے نے کیس بند کرنے کی درخواست دی اور حتمی رپورٹ جمع کرائی اور موقف اختیار کیا کہ کیس اخباری خبروں پر بنایا گیا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق اخباری خبروں سے بھی شواہد لینے کی کوشش کی گئی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ نے تو بالکل کہہ دیا ہے کہ کوئی شواہد نہیں ہیں۔

 

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اخباری خبروں پر تو کسی کو سزا نہیں دی جاسکتی۔ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق جن سیاست دانوں پرالزام تھا، انہوں نے رقم کی وصولی سے انکار کیا، جبکہ گواہوں کے بیانات آپس میں نہیں ملتے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیس 25 سال پرانا ہے ٹرانزیکشن ریکارڈ بھی نہیں مل سکا۔

 

سپریم کورٹ نے اصغرخان مرحوم کے قانونی ورثا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں