بحریہ ٹاؤن کی پیشکش مسترد، پنجاب حکومت ڈڈھوچہ ڈیم خود تعمیر کرے گی

اسلام آباد (پبلک نیوز) بحریہ ٹاؤن کی پیشکش مسترد، پنجاب حکومت ڈڈھوچہ ڈیم خود تعمیر کرے گی۔ اڑھائی سال میں منصوبہ مکمل ہوگا۔ سیکرٹری آبپاشی کا سپریم کورٹ کوآگاہ کر دیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر ڈھڈوچہ ڈیم تعمیر کیس نمٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈڈھوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ پنجاب حکومت نے ڈیم بنانے کی بحریہ ٹاؤن کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے خود ڈڈھوچہ ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سیکرٹری آبپاشی کا کہنا تھا کہ ماہرین نے بغور جائزہ لینے کے بعد بحریہ ٹاؤن کی پیشکش سے متعلق 108 سوالات کیے۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ جتنے سوال کیے گئے ہیں بحریہ ٹاون پھر نہ ہی سمجھے۔

عدالت کے روبرہ سیکرٹری آبپاشی نے واضح کیا کہ ڈڈھوچہ ڈیم کو اس کی اصل جگہ پر ہی تعمیر کیا جائے گا اور دسمبر 2021 تک ڈیم کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔ ڈڈھوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق عدالتی فیصلہ پر من و عن عمل کریں گے۔

عدالت نے پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر ڈڈھوچہ ڈیم تعمیر کیس نمٹا دیا۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں