بحریہ ٹاؤن کی زمین کے عوض 460ارب کی پیشکش سپریم کورٹ نے قبول کر لی

اسلام آباد(پبلک نیوز) سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کراچی کی زمین کے عوض 460ارب روپے کی آفر منظور، 27 اگست تک 25 ارب کی ڈاؤن پیمنٹ کرنا ہو گی، پہلے 4سال میں ڈھائی ارب روپے ماہانہ ادا کئے جائیں گے، بحریہ ٹاؤن تمام ادائیگی7سال میں کرنے کا پابند ہو گا۔

 

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت کی، سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے کراچی کے منصوبے کیلئے کی جانے والی 460 ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی۔ جس کے تحت بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کو 7 سال میں ادائیگی کرنا ہو گی۔

 

سپریم کورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن اقساط کی پہلی ادائیگی کی صورت ڈھائی ارب روپے کی پہلی قسط یکم اگست کو دے گا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن 27 اگست تک 25 ارب کی ڈاؤن پیمنٹ کرے گا اور پہلے چار سال میں ڈھائی ارب روپے ماہانہ اور باقی رقم تین سال میں ادا کی جائے گی۔ اقساط کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں بحریہ ٹاؤن 4 فیصد سود ادا کرنا ہو گا۔

 

سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ رقم کی ادائیگی سے متعلق بحریہ ٹاؤن کے ڈائریکٹر بیان حلفی عدالت میں جمع کرائیں۔ کیس کے متعلقہ لوگوں کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کو ریفرنس دائر کرنے سے بھی روک دیا اور کہا کہ اگر بحریہ ٹاؤن والے ڈیفالٹر ہوئے تو ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ ریفرنس دائر کرنے سے پہلے عدالت کو ایک الگ درخواست دائر کرائی جائے گی۔

 


واضع رہے کہ سپریم کورٹ نے 4مئی 2018ء کو بحریہ ٹاؤن کو سرکاری زمین کی الاٹمنٹ اور تبادلے کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا اور بحریہ ٹاؤن کراچی کو رہائشی اور کمرشل پلاٹوں اور عمارتوں کی فروخت سے روک دیا تھا۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 1-2 کی اکثریت سے بحریہ ٹاؤن اراضی سے متعلق کیسز پر فیصلہ سنایا تھا۔

 

تین رکنی بینچ نے کیس کو قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھیجنے اور 3 ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے ذمہ داران کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس فیصلے پر عمل درآمد کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دینے کے حوالے سے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے درخواست کی گئی، جس کو بعد ازاں عدالت نے بحریہ ٹاؤن کراچی کیس میں فیصلے پر عمدرآمد کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔

 

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں