سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا لائسنس بحال کر دیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کی لائسنس منسوخی کیس کی سماعت، سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا لائسنس بحال کر دیا ہے۔ عدالت نے معاملہ نمٹا دیا۔

 

سپریم کورٹ میں سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کی لائسنس منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ سپری کورٹ نے سابق اَٹارنی جنرل عرفان قادر کا لائسنس بحال کر دیا۔

 

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا نہ ہی التواء کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے عرفان قادر کو خوش آمدید بھی کہا، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس میں کہا کہ امید ہے ان کے اور بینچ کے درمیان بہتر تعلقات ہوں گے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عرفان قادر کا وکالت کالائسنس 2015 میں معطل کیا تھا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں