100 روپے پر 100 کا بیلنس نہیں ملے گا، سپریم کورٹ نے موبائل کارڈ ٹیکس بحال کر دیئے

اسلام آباد (پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈز پر عائد تمام ٹیکسز بحال کر دیئے ہیں۔ لہٰذا اب 100 روپے پر پورے 100 روپے نہیں ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے موبائل کارڈز پر عائد ٹیکس ختم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ تب سے یہ کیس سپریم کورٹ میں تھا۔ گزشتہ سماعت پر اس کیس کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت کی جانب سے فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق موبائل فون کمپنیوں کی جانب سےاضافی ٹیکس وصولی کا معاملہ نمٹا دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈز پر تمام ٹیکس بحال کر دیئے ہیں۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں