سپریم کورٹ کا خصوصی افراد کو کوٹہ سسٹم کے تحت ملازمتیں دینے کا حکم

اسلام آباد(پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے تمام صوبائی حکومتوں کو خصوصی افراد کو کوٹہ سسٹم کے تحت ملازمتیں دینے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے خصوصی افراد کی بھرتیوں سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے تفصیلی رپورٹ اور مختص فنڈز کی تفصیلات طلب کر لیں۔

 

سپریم کورٹ میں خصوصی افراد کے ملازمتوں میں کوٹہ سے متعلق کیس کی سماعت، جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ خصوصی افراد کی بھرتیوں کا مرحلہ کہاں تک پہنچا؟ جس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا کہ عبوری رپورٹ جمع کروائی ہیں، تفصیلی رپورٹ کیلئے مہلت چاہیے۔

 

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کے پی میں 427 افراد اور پنجاب میں 4712 خصوصی افراد کو بھرتی کیا جا چکا ہے اور نجی اداروں سے فنڈ میں 5 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرخصوصی افراد کیلئے مختص فنڈز کی تفصیلات اور بھرتیوں سے متعلق وفاق اور صوبائی حکومتوں سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ اگر رپورٹ اچھی نہ لگی تو معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیجیں گے۔ کیس کی سماعت چھ ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں