صوبائی اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کی آئینی درخواست مسترد

اسلام آباد (پبلک نیوز) صوبائی اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کی آئینی درخواست مسترد، وجوہات سپریم کورٹ کے تفصیلے فیصلے میں دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کی جانب سے اٹھارہویں ترمیم سے متعلق دائر درخواست پر چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں اٹھارویں ترمیم سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ درخواست مسترد کرنے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں دی جائیں گی۔

سندھ حکومت نے صوبائی اختیارات سے متعلق درخواست دائر کر رکھی تھی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فیصلے کے بعد جناح ہسپتال کراچی کا کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس ہی رہے گا۔ سندھ حکومت نے ٹرسٹ کے ہسپتال صوبے کے حوالے کرنے کی استدعا کی تھی۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں