اڈیالہ جیل میں 1سال سے قید مرغی چور کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا 2رکنی بنچ سماعت کریگا

اسلام آباد (امجد بھٹی) مرغی چور قید میں، اربوں کے چوروں کو پروٹوکول، پچھلے ایک برس سے اڈیالہ جیل میں قید مرغی چور زاہد کی ضمانت کے لیے سپریم کورٹ دستک، سپریم کورٹ کا 2رکنی بنچ 12فروری کو کیس کی سماعت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق مرغی چوری کے الزام میں گزشتہ ایک سال سے اڈیالہ جیل میں قید محمد زاہد کی ضمانت کا کیس سپریم کورٹ نے بارہ فروری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ ملزم نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

محمد زاہد پر اس کے مالک سجاد نے دیگر اشیا سمیت 15 مرغیاں چرانے کا الزام لگایا تھا۔ ملزم پر ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی جو قابل ضمانت جرم ہے۔

ملزم نے گرفتاری کے بعد ضمانت کی درخواست جمع کروائی جسے مجسٹریٹ کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ نے بھی مسترد کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں