اسرائیل کا شام  کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ

پبلک نیوز: اسرائیل نے شام  پر ایک اور فضائی حملہ کر دیا۔ دارالحکومت دمشق میں فوجی اسلحہ ڈپو پر بمباری سے 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ کئی میزائلوں کو شامی ائیر ڈیفنس نے مار گرایا۔

 

اسرائیل مشرق وسطیٰ میں امن و امان کی صورتحال تباہ کرنے پر تل گیا۔ اسرائیلی طیاروں کی شام پر بمباری سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی۔ دارالحکومت دمشق میں فوجی اسلحہ ڈپو کونشا نہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجہ میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ جبکہ کئی میزائلوں کو شامی ائیر ڈیفنس نے مار گرایا۔

 

اسرائیل نے کارروائی کی تو تصدیق نہیں کی البتہ فضائی دفاع کا نظام فعال کر دیا ہے۔ دوسری جانب روس نے اسرائیل کے حملے کو خطرناک اور اشتعال انگیز اقدام قرار دے دیا ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں