ٹی ٹوینٹی بلاسٹ: بابر اعظم کی سمر سیٹ نے گلیمورگن کو 25 رنز سے شکست دی

 

پبلک نیوز: پاکستانی اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں اپنی شاندار کارکردگی سے سمر سیٹ کو ایک اور فتح دلا دی۔ بابراعظم کی سمر سیٹ نے گلیمورگن کو 25 رنز سے شکست دی۔

 

تفصیلات کے مطابق سمر سیٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے گلیمورگن کے خلاف مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بلے باز بابراعظم سمر کی جانب سے 42 گیندوں پر ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

 

جواب میں گلیمورگن کی ٹیم 152 رنز پر ہمت ہار گئی۔ ڈیوڈ لویڈ کے 63 رنز بھی گلیمورگن کو شکست سے نہ بچاسکے۔ اوپنر بلے باز بابر اعظم کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں