ٹی ٹونٹی میچ: انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پبلک نیوز: انگلینڈ نے پاکستان کو واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی، انگلش کپتان ایون مورگن نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

 

انگلینڈ نے پاکستان کو واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی، انگلش کپتان ایون مورگن نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

 

تفصیلات کے مطابق کارڈف میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوینٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 174 رنز کا ہدف 4 بالز قبل تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

 

انگلینڈ کے ایون مورگن نے تین چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے شاندار ناقابل شکست 57 رنز بنائے، جو روٹ 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جو ڈینلی نے 20 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کے واحد ٹی ٹوینٹی میں 5 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔ پاکستان کی جانب سے ٹاپ آرڈر بلے امام الحق اور فاسٹ باولر محمد حسنین نے ڈیبیو کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے بین ڈنکیٹ، بین فوکس اور جوفر آرچر نے ڈیبیو کیا۔

 

کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابراعظم نے کیا لیکن 16 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان آؤٹ ہو گئے جب کہ امام الحق بھی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

 

دو کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بابراعظم اور حارث سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور وکٹ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 103 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ حارث سہیل 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ بابراعظم 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ آصف علی 3، امام الحق 7 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جبکہ عماد وسیم 18 فہیم اشرف نے 16 رنز بنائے۔

 

دوسری جانب میڈیم  پیسر جوفر آرچر نے ڈبیو پر شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے امام اور حارث کی اہم وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سیٹ بلے باز بابراعظم کو رن آوٹ کر کے پاکستان کے بڑھتے ہوئے اسکور کو بریک لگائی۔

حارث افضل  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں