تھائی لینڈ میں فٹبال کے لاپتہ 12کھلاڑیوں اور کوچ کو 17دن بعد زندہ نکال لیا گیا

پبلک نیوز: تھائی لینڈ میں 23جون کو لاپتہ ہونے والے فٹبال ٹیم کے 12کھلاڑی اور کوچ کو زندہ نکال لیا گیا۔ سیروتفریح کے لیے جانے والی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی شدید بارش اور سیلاب کے بعد مقامی غار میں لاپتہ ہو گئے۔ خبر ملتے ہی ریسکیو مشن شروع کر دیا گیا تھا

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں سیروتفریح پر جانے والے فٹبال ٹیم کے ننھے کھلاڑی اور کوچ 23جون کو ایک مقامی غار میں لاپتہ ہوں گئے تھے۔ جس کے بعد ریسکیو آپریش شروع کیا گیا۔ 2جولائی کو تمام کھلاڑی اور کوچ کا سراغ لگا لیا گیا تھا تاہم ان کو نکالنے کا مرحلہ سب سے مشکل کام تھا۔

17دن تک جاری رہنے والے مشکل اور خطر ناک آپریشن میں تھائی لینڈ اور غیر ملکی نیوی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ آپریشن میں تھائی نیوی کا اہلکار بچوں کو بچاتے ہوئے زندگی کی بازی بھی ہار گیا تھا۔ مشکل غار میں پھنسے فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کی عمریں 11سے 16سال کے درمیان تھیں۔ اتوار اور پیر کے روز 8کھلاڑیوں کو نکالا گیا تھا جبکہ باقی تمام کھلاٹیوں کو بھی زندہ نکال لیا گیا۔ تمام کھلاڑیوں اور کوچ کو طبی معائنہ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں