ایم ٹی وی ایوارڈز: ٹیلرسوئفٹ کے گانے نے ویڈیو آف دا ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

 

نیویارک (پبلک نیوز) ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز کی تقریب میں ستاروں کی کہکشاں نے سماں باندھ دیا۔ گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کے گانے نے ویڈیو آف دا ایئر، آریانا گرانڈے نے آرٹسٹ آف دا ایئر جبکہ کارڈی بی نے بیسٹ ہپ ہاپ کا ایوارڈ جیت لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب سجی جس میں ہالی وڈ ستاروں کی کہکشاں نے سماں باندھ دیا۔ گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کے گانے "یو نیڈ ٹو کالم ڈاؤن You Need to Calm Down" کو ویڈیو آف دا ایئر کا ایوارڈ دے دیا گیا۔

گلوکارہ آریانا گرانڈے کو آرٹسٹ آف دا ایئر، لل نیس اور بلی ریز کے گانے "اولڈ ٹاؤن روڈ" کو سانگ آف دا ایئر، بلی ایلش کو بیسٹ نیو آرٹسٹ جبکہ میسی ایلیئٹ کو مائیکل جیکسن ویڈیو وینگارڈ کا ایوارڈ دیا گیا۔ کارڈی بی کے گانے "منی" MONEY''  کو بیسٹ ہپ ہاپ ویڈیو کا ایوارڈ ملا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں