چھوٹے نواب تیمور علی خان کی فلمی پردے پر انٹری

 

پبلک نیوز: چھوٹے نواب کی فلمی دنیا میں انٹری، سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے صاحبزادے تیمور علی خان کا بالی وڈ ڈیبیو ہونے جا رہا ہے۔

 

بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان اب فلم میں نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف اور کرینہ کے صاحبزادے کو کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'گُڈ نیوز' میں کاسٹ کیا گیا ہے۔ جس میں ان کی ماں کا کردار تو کرینہ ہی نبھائیں گی جبکہ باپ اکشے کمار ہوں گے۔

 

تیمور علی خان کا فلم میں کردار 10 منٹ کا ہوگا جس میں سے بیشتر حصہ فلمایا جا چکا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تیمور کو بطور چائلڈ اداکار پہلی فلم کیے لیے معاوضہ ایک کروڑ  روپے دیا جائے گا۔

 

2 سال کے چھوٹے نواب تیمور علی خان اپنی پیدائش کے بعد سے ہی خبروں میں ہیں اور سوشل میڈیا پر تیمور کی تصاویر اور ویڈیوز کو مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔ فلم 'گُڈ نیوز' میں کرینہ کپور، اکشے کمار سمیت دلجیت دوسانج اور کیارا اڈوانی بھی جلوہ گر ہوں گی۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں