جتنے دن شہباز شریف کو جیل میں رکھا اتنے دن پشاور میں رکھتے تو میٹرو بن جاتی، طلال چودھری

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سندھ میں گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہیں۔ اگر کپتان جعلی ہو تو دیگر کھلاڑی کیسے کھیل سکیں گے۔ الیکٹڈ وزیراعظم کو جیل میں رکھیں گےتو سلیکٹڈوزیراعظم کی عزت کون کرے گا۔

ن لیگ کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما محمد زبیر تحریک انصاف سندھ میں گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اندازہ نہیں کس مشکل میں پھنس رہے ہیں۔ اگر کپتان جعلی ہو تو دیگر کھلاڑی کیسے کھیل سکیں گے۔

طلال چودھری نے وفاقی حکومت پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ الیکٹڈ وزیراعظم کو جیل میں رکھیں گے تو سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت کون کرے گا۔ جتنے دن شہباز شریف کو جیل میں رکھا اتنے دن پشاور میں رکھتے تو میٹرو بن جاتی۔

طلال چودھری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں