یوٹرن نیازی سکیورٹی کے نام پر تاریخی پروٹوکول کے مزے لے رہا ہے: طلال چودھری

پبلک نیوز: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ جھوٹے نالائق اعظم کی حکومت ٹویٹ پر کب تک چلتی رہے گی؟ دوسروں کے 'پروٹوکول' پر تنقید کرنے والے آج اسے 'سکیورٹی' قرار دے کر کے پورا شہر بند کر دیتے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹویٹ کے ذریعہ عوام کو بیوقوف بنانے کا ڈرامہ بند کریں۔ لوگوں کو آپ کی نالائقی اور جھوٹوں نے عذاب میں ڈال دیا ہے۔ نالائق اعظم ہیلی کاپٹر سے نیچے قدم نہیں رکھتا۔

طلال چودھری نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس بنی گالہ کے جنگلوں میں خوار ہوچکی ہے۔ شہریوں کی حفاظت ختم کرکے پولیس کی اضافی نفری بنی گالہ کے محل کی حفاظت پر مامور ہے۔ یہ نفری واپس تھانوں میں بھیجیں۔ یوٹرن نیازی سکیورٹی کے نام پر تاریخی پروٹوکول کے مزے لے رہا ہے۔

لیگی رہنما کا پروٹوکول پر تنقیدی نشتر برساتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ، وزراء اور مشیران کا پروٹوکول ختم کریں، ڈرامے نہ کریں۔ نالائق وزیراعظم کے ادھارے اور جھوٹے ترجمانوں کے ٹویٹ ان کے جھوٹ کو چھپا نہیں سکتے۔

قبل ازیں نعیم الحق کی جانب سے پروٹوکول اور سکیورٹی کی مد میں ساتھ رکھے جانے والے پولیس اہلکاروں کا نوٹس لیتے ہوئے اسے وزیر اعظم کی ہدایات کے برخلاف قرار دیا تھا۔

 

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں