عید کے بعد اس حکومت کے خلاف تحریک چلانا ہو گی: طلال چوہدری

لاہور(پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم دوستوں اور اپنون کو نوازنے کے لئے لائی گئی۔ لاڈلے کو لانے والوں کو ہی اگر اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہو تو اس کی اصلاح کریں۔ عید کے بعد اس حکومت کیخلاف تحریک چلانا ہو گی۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد غریب کو اس ملک میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔12سے زائد معاہدے آئی ایم ایف کے ساتھ ہوئے لیکن اس معاہدے میں ملکی خود مختاری داو پر لگا دی گئی ہے۔ ایمنسٹی اسکیم دوستوں اور اپنون کو نوازنے کے لئے لائی گئی، جب تک یہ حکومت رہے گی، یہ تھوک کر چاٹتی رہے گی۔

 

طلال چوہدری نے کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلی نے ملک کو ریورس گئیر لگا دیا، اب یا یہ لاڈلا رہے گا یا ملک چلے گا، لاڈلے کو لانے والوں کو ہی اگر اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہو تو اس کی اصلاح کریں۔ عید کے بعد اس حکومت کیخلاف تحریک چلانا ہو گی، لوگ اپوزیشن کی طرف دیکھ رہے ہیں، اگر اپوزیشن نے بھی تحریک نہ چلائی تو عوام ان سے بھی پیچھے ہٹ جائیں گے۔

 

لیگی رہنماء نے مزید کہا کہ کیا حکومت کو 5 سال دیتے دیتے کیا ملک کو گرا دیں؟ خسرو بختیار کیخلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں کیوں نہیں بدلا گیا۔ چیئرمین نیب اس کا نوٹس لیں، شہباز شریف جلد واپس آ رہے ہیں، ان کی مشکلات کی وجہ بھی یہی ہے کہ وہ سب نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں