افغان طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات کو مسترد کر دیا

پبلک نیوز: افغان حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ افغان طالبان نے واضح کر دیا۔ آئندہ ماہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکا کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق افغان حکومت کا کوئی اعتبار نہیں۔ افغان طالبان نے کابل حکومت کی امن مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔ افغان طالبان نے دبئی میں ہونے والے مذاکرات کے تسلسل کو جاری رکھنے کا عندیہ  دے دیا۔ کہا کہ آئندہ ماہ سعودی عرب میں ہونے والے امن مذاکرات میں امریکی وفد سے مصالحتی بات چیت کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

 

طالبان نے امریکا سمیت تمام مذاکراتی ممالک کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ہماری خواہش کا احترام کرتے ہوئے کابل حکومت کو مذاکراتی عمل سے دور رکھیں گے۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں