طالبان کا افغان حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے انکار

 

پبلک نیوز: طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے انکار کردیا۔ طالبان ترجمان نے کہا ہے کہ غیر ملکی فوجی انخلاء سے پہلے مذاکرات نا ممکن ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں قیام امن کے قیام کے لیے افغان حکومت کو دھچکہ لگ گیا۔ طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا۔ طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان سےغیر ملکی افواج کے مکمل انخلاء کے معاہدے کے بعد ہی مذاکرات ممکن ہیں۔

 

واضح رہے کہ اس سے پہلے افغان وزیرعبدالسلام رحیمی نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات آئندہ دو ہفتوں میں متوقع ہیں۔ طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا آٹھواں دور قطر میں رواں ہفتے ہوگا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں