جناح ہسپتال کراچی میں پولیس حراست سے ٹارگٹ کلر جاوید عرف علی بابا فرار

کراچی (بلال خان) جناح ہسپتال کراچی میں پولیس حراست سے ٹارگٹ کلر جاوید عرف علی بابا فرار ہو گیا۔ ملزم فرار ہوتے وقت کانسٹیبل محمد اسلم کی سرکاری رائفل بھی ساتھ لے گیا۔ غفلت برتنے پر 2 پولیس اہلکار گرفتار۔

پولیس کے مطابق تیسرا پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل محمد آصف تاحال فرار ہے۔ مقدمے میں 3 پولیس اہلکاروں کے علاؤہ ٹارگٹ کلر جاوید عرف علی بابا اور 2 ساتھی نامزد ہیں۔ ملزم جاوید جناح اسپتال وارڈ نمبر 14 میں زیر علاج تھا۔

ملزم جاوید کو چند روز قبل رینجرز نے تھانہ۔کورنگی پولیس کے حوالے کیا تھا۔ ملزم جاوید عرف علی بابا کے خلاف قتل، اقدام قتل سور انسداد دہشت گردی سمیت 5 مقدمات درج ہیں۔ ملزم جاوید 10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب فرار ہوا۔

احمد علی کیف  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں