5 سال میں 10 ارب درخت لگانے کا ٹارگٹ پورا کریں گے: وزیراعظم

کراچی(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے ٹرانسپورٹ اور صاف پانی کے منصوبے لا رہے ہیں۔ وقت کےساتھ ہم نےکراچی کی خوبصورتی کونیچےجاتے دیکھا۔ ہم نے شہر میں بلندعمارتوں کو فروغ دیناہے اور جگہ بچانی ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں باغ ابن قاسم کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپوں سے بچا کر باغ ابن قاسم بنانے پر میئروسیم اخترکوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، اگرہم نے درخت نہیں بچائےتو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ کراچی میں جب کرکٹ کھیلتا تھا تو سبزہ تھا خوبصورتی تھی، وقت کے ساتھ ساتھ ہم نے کراچی کی خوبصورتی کو نیچے جاتے دیکھا۔ درخت اور سبزہ نہ ہونے سے کراچی کا موسم بھی متاثر ہوا۔ پاکستان گلوبل وارمنگ سےمتاثرہ ممالک میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

وزیراعظم کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قبضہ گروپوں سے بچا کر باغ قاسم کو بنانا قابل تحسین ہے۔ میئر وسیم اختر نے باغ ابن قاسم بنا کر شہریوں کو باہر نکالنے کی جگہ دی، ہمیں شہریوں کو اور جگہیں دینی ہوں گی، ہم نے شہر میں بلندعمارتوں کو فروغ دینا ہے اور جگہ بچانی ہے۔5 سال میں 10 ارب درخت لگانے کا ٹارگٹ پورا کریں گے، اگرہم نےدرخت نہیں بچائے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ کراچی سمیت پورے سندھ میں درخت لگانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب اور سندھ میں مختلف طریقوں سے جنگلات پر قبضہ کیا گیا ہے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں