طارق بشیر چیمہ نے تحریک انصاف حکومت اور ق لیگ میں دراڑوں کی تردید کر دی

لاہور (پبلک نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنماء وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کو مکمل ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ پانچ لاکھ گھروں کا منصوبہ پانچ سال میں ضرور مکمل ہوگا۔ اگر چار سے پانچ لاکھ گھر رہ بھی گئے تو نئی حکومت منصوبہ روک نہیں سکے گی۔

 

پبلک نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے بڑا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کو مکمل ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ پانچ لاکھ گھروں کا منصوبہ پانچ سال میں ضرور مکمل ہوگا۔ اگر چار سے پانچ لاکھ گھر رہ بھی گئے تو نئی حکومت منصوبہ روک نہیں سکے گی۔

 

وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے حکومتی اتحاد میں دراڑوں کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اتحاد میں دراڑیں نہیں، ایسی خبریں 100 فیصد جھوٹ ہیں۔ نقطہ نظر الگ الگ ہو تو دونوں جماعتوں کی قیادت مل بیٹھ کر فیصلے کر لیتی ہے۔ حکومت کا رویہ اچھا ہے اور ہماری نیت بھی اچھی ہے تو پھر لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں۔ تحریک انصاف اور وزیر اعظم سے عزت، خلوص اور احترام کا رشتہ ہے۔

 

وزیر اعلی پنجاب کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے معاملے پر موقف واضع ہے، کامیاب نہ ہوا تو عوام کا قصور نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان جب عثمان بزدار کی حمایت کرتے ہیں تو ہم بھی کرتے ہیں۔ تحصیل کے دفتر کو مضبوط بنانے کے بیان پر قائم ہوں۔ ایسا ہوا تو لوگ ایم این اے کے بجائے تحصیل کا الیکشن لڑیں گے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں