امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ نے کمائی کے لحاظ سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 

پبلک نیوز: فوربز کی ایک سال کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرنےوالےفنکاروں اورکھلاڑیوں کی لسٹ جاری، ٹیلرسوئفٹ نے گزشتہ سال 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمائے، کائیلی جینر 17 کروڑ ڈالرکےساتھ دوسرےنمبر پر رہیں، فٹبالر لیونل میسی لسٹ میں چوتھے اور رونالڈو چھٹے نمبر پر رہے۔

 

فوربز کی ایک سال کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرنےوالےفنکاروں اورکھلاڑیوں کی لسٹ جاری کردی۔ امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ نےگزشتہ سال 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کما کر سب کوپیچھےچھوڑ دیا۔

 

لسٹ میں دوسرے نمبر پر کاسمیٹک براینڈ کی بانی اور سوشل میڈیا سٹار کائیلی جینر 17 کروڑ ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ بارسلونا کے سٹار کھلاڑی لیونل میسی 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالرکی کمائی کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

 

برطانوی گلوکار ایڈشیرن 11 کروڑ ڈالر کے ساتھ 5 ویں نمبر پر رہے۔ جبکہ کرسٹیانو رونالڈو 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کما کر چھٹے نمبرپررہے۔ ٹینس سٹار راجر فیڈرر ایک سال میں 9 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کمائی کےساتھ 11 ویں نمبرپر رہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں