طیب اردوان ترکی کے صدر منتخب

انقرہ (پبلک نیوز) ترک انتخابات میں سپریم الیکشن کونسل کی جانب سے بطور صدر طیب اردوان کی کامیابی کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق طیب اردوان کا کہنا تھا کہ حق و آزادی کیلئے نئے اقدامات اٹھانے کو پرعزم ہیں، کوئی بھی شخص انتخابی نتائج پر منفی پروپیگنڈا نہ کرے، ہم ترقی کے لیے دن رات جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 90 فیصد شرح سے پولنگ دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ قوم نے انتخابات کے ذریعے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کیا، اتحاد جمہور کو ووٹ دینے والوں کا شکریہ۔ان کا کہنا تھا قوم نے مجھے صدارتی فرض کے ساتھ ملکی خدمت کے لیے منتخب کیا ، ووٹرز انتخابات میں ہونے والی تلخیوں کو بھول جائیں۔

حلیف جماعتوں نے 53.6 فیصد، حریف محرم انجے اور ان کی حلیف جماعتیں 34 فیصد ووٹ حاصل کر سکیں جبکہ کرد جماعت ایچ ڈی پی نے 10 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ترک سپریم الیکشن کونسل نے رجب طیب اردوان کی کامیابی کا اعلان کر دیا۔ الیکشن میں کامیابی کی خبریں ملتے ہی ان کے چاہنے والے سڑکوں پر آگئے اور فتح کا جشن منایا۔ دوسری جانب پاکستان سمیت مختلف دنیا بھر سے اہم شخصیات نے اردوان کو مبارک کباد پیغامات بھیجے ہیں۔

3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں