لاہور: قوم کے معمار تعلیمی اداروں سے نکل کر سڑکوں پر آ گئے

لاہور(سدرہ غیاث) قوم کے معمار تعلیمی اداروں سے نکل کر سڑکوں پر آ گئے، پنجاب اسمبلی کے سامنے پروفیسرز اور لیکچررز کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات منوا کر ہی یہاں سے اٹھیں گے۔

 

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی کال پر اساتذہ کرام پہنچے، پنجاب اسمبلی کے سامنے، سروس اسٹرکچر، پرموشن کے طریقہ کا اور ایڈہاک الاؤنسز کا معاملہ ہے۔ ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ دھرنے کو تیسرا روز ہو چکا ابھی تک اس معاملے کا کوئی حل نہیں نکلا، حکومت اپنی جگہ مطمئن ہے کہ احتجاج غیر ضروری ہے۔

 

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات منوا کر ہی یہاں سے اُٹھیں گے۔ ٹیچرز اور پروفیسرز  کے احتجاج کے باعث عام شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔ مال روڈ سے گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔ مال روڈ پر احتجاج کوئی نئی با ت نہیں، آئے روز کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی مطالبے کی منظوری کے لیے احتجاج کرتا ہے اور اب باری ہے پڑھے لکھے اساتذہ کی۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں