فلم 'طیفا اِن ٹربل' نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور (پبلک نیوز) گلوکار و اداکار علی ظفر اور مایا علی کی فلم 'طیفا اِن ٹربل' نے دھوم مچا دی۔ تیسرے ویک اینڈ پر پاکستان میں ریلیز ہونے والی تمام ہالی وڈ۔ بالی وڈ اور پاکستانی فلموں کے ریکارڈز توڑ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر اور مایا علی کی ایکشن کامیڈی 'طیفا ان ٹربل' اب تک ملک بھر کے سنیما گھروں سے 17روز میں 22کروڑ 44لاکھ کا بزنس کر لیا۔ فلم نے اپنی ریلیز کے تیسرے ویک اینڈ پر ریکارڈ توڑ 3کروڑ 60لاکھ سے زائد کا بزنس کر کے پاکستان میں ریلیز ہونے والی تمام ہالی وڈ، بالی وڈ اور پاکستانی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیئے۔

واضح رہے فلم اب تک نان ہالیڈے یعنی کسی عید اور تہوار کی چھٹیوں کی مدد کے بغیر کئی ریکارڈز اپنے نام کرچکی ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں