وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا میر واعظ عمر فاروق سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا میر واعظ عمر فاروق سے ٹیلی فونک رابطے پر بھارت کا گھناؤنا چہرہ سامنے آگیا۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا گیا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کی سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد بھارت اپنی آئی پر آ گیا، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو طلب کر کے بھارتی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو دہشت گردی کا تاثر دینے کی بھارتی کوشش کو مسترد کرتا ہے۔

 

ڈاکٹر فیصل نے کشمیری قیادت سے رابطوں پر بھارتی تنقید کو بھی رد کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جا ری رکھے گا۔ پاکستانی قیادت کشمیری قیادت سے ہمیشہ رابطہ کرتی رہی ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق مسئلہ کشمیر کااقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں اور جموں کشمیر کے عوام کی خواہشات کے تحت حل ناگزیر ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں