جمہوریہ چیک کی کیرولینا نے برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پبلک نیوز: جمہوریہ چیک کی کیرولینا نے برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے دلچسپ مقابلے کے بعد حریف کو شکست سے دوچار کیا۔

 

جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکوا نے برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ خواتین سنگلز کے فائنل میں یوکرائن کی لیسیا سورینکو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سورینکو نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلا سیٹ چھ چار سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں سخت مقابلے کے بعد پلسکوا نے کم بیک کیا اور سیٹ سات پانچ سے جیت لیا۔

 

تیسرے سیٹ میں چھ دو سے کامیابی کے ساتھ کیرولینا پلسکوا نے دوسری بار برسبین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں