شیخوپورہ بکھی روڈ پر لاہور پولیس کی موبائل وین خوفناک حادثہ کا شکار

شیخوپورہ(مرزا رمضان بیگ) شیخوپورہ کے قریب لاہور پولیس کی موبائل وین خوفناک حادثہ کا شکار ہوگئی، حادثہ میں چار جوان شہید جبکہ اشتہاری ملزم سمیت آٹھ جوان شدید زخمی ہو گئے۔ شہید، زخمی پولیس اہلکاروں کو لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

شیخوپورہ بکھی روڈ پر لاہور پولیس کی موبائل وین خوفناک حادثہ کا شکار ہو گئی۔ حادثہ کے نتیجے میں گلبرگ پولیس اسٹیشن کے چار جوان شہید، جبکہ اشتہاری ملزم سمیت آٹھ جوان شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ میں شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی اعلی پولیس افسران، حادثہ میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ ہسپتال پہنچ گئے۔

 

اے ایس پی گلبرگ عبدالوہاب کے مطابق گلبرگ پولیس فیصل آباد میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد واپس لاہور آرہی تھی کہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں تدفین کے لئے ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کروائی جائے گی۔

عطاء سبحانی  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں