رینجرز کی بڑی کارروائی، کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

کراچی(تنویر منیر) رینجرز کی جانب سے کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ لیاری میں رینجرز کی جانب سے آپریشن کرتے ہوئے ایوان بم، اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں گئیں۔

 

بر آمد کیے جانے والے اسلحے میں دو لائٹ مشین گن، دو سب مشین گن، رپیٹر، 25 رافل گرنیڈ اور مختلف ہتھیاروں کی 6 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔

 

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کرروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنا پر کی گئی ہے۔ اسلحہ لیاری گینگ وار کے کارندوں کی جانب سے دہشتگردی کے لیئے چھپایا گیا تھا-

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں