پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا

دبئی (پبلک نیوز) پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ایک طرح کا جیتا ہوا میچ ڈرا ہو گیا۔ شاہین کینگرو بلے بازوں کو آﺅٹ کرنے میں ناکام رہے۔ آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ دفاعی حصار بن گئے۔

دبئی ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا۔ پاکستان کو آخری روز میچ جیتنے کے لیے 7 وکٹیں درکار تھیں تاہم آسٹریلوی ٹیم دفاعی انداز اپناتے ہوئے ٹیسٹ کو ڈرا کرانے میں کامیاب رہی۔

 

پاکستان کے 462 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے آخری روز کا کھیل ختم ہونے تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ 141رنز کی شاندار باری اور کپتان ٹم پین کی نیتھن لیون کے ساتھ نویں وکٹ پر انتہائی محتاط بیٹنگ نے میچ کو برابری پر ختم کیا۔

 

اس سے قبل پانچویں اور آخری روز کا کھیلا شروع ہوا تو عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ نے آسٹریلیا کو 132 رنز کی شراکت فراہم کی۔ ٹریوس ہیڈ 72 بنا کر آوٹ ہوئے تو  لیبسچگنی 13 جبکہ مچل اسٹارک 1 اور پیٹر سڈل بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کپتان ٹم پین نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے 4، محمد عباس نے 3 اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد عباس نے میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 16 اکتوبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں