پاکستان، آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز کا آغاز 7اکتوبر سے ہو گا

پبلک نیوز: شاہینوں نے کینگروز پر جھپٹنے کے لیے پَر کھول لیے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز کا آغاز 7اکتوبر سے ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے پاس رینکنگ میں بہتری کا بہترین موقع ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اتوار کو پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقدہ سیریز میں دونوں ٹیموں کے پاس اپنی ٹیسٹ درجہ بندی کو بہتر بنانے کا سنہری موقع موجود ہے۔

آئی سی سی کی موجودہ رینکنگ میں آسٹریلیا 106 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ پاکستان 88پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

سیریز میں کلین سویپ کے ذریعہ پاکستان سری لنکا کو ایک پوائنٹ پیچھے دھکیل کر چھٹے نمبر پر آ سکتا ہے جبکہ آسٹریلیا کے پاس بھی عالمی نمبر دو بننے کا موقع موجود ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں