ٹیوٹا نے فنی تعلیم کی فیسیوں میں 50 فیصد اضافہ کر دیا

لاہور (پبلک نیوز) ٹیوٹا نے فنی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی فیسیوں میں 50 فیصد اضافہ کر دیا، تعلیم حاصل کرنے والے طلباء وطالبات نے فیس اضافے کو مسترد کر دیا۔

 

پنجاب کا ادارہ ٹیوٹا کے ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ نے طالب علموں کی رجسٹریشن اور امتحانی فیس میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ کر دیا۔ فنی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ ان پر بھاری فیسوں کے بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

 

ٹیوٹا نے 2 سالہ کورس جی ٹو اور ایک سالہ کورس جی تھری کی فیسوں میں اضافے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ چئیرپرسن ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ نبیلہ کاظمی نے اتھارٹی کی منظوری کے بغیر نوٹفکیشن جاری کیا ہے، حالانکہ ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کو کسی بھی قسم کے اضافے کے لیے چئیرمین ٹیوٹا اور سی او او ٹیوٹا سے منظوری لینا لازم ہے۔

 

چئیر پرسن نبیلہ کاظمی کہتی ہیں مجھے کسی سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ دوسری جانب طلبہ کے والدین نے چئیرمین ٹیوٹا سے فیسوں میں اضافے کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں