تھائی بادشاہ نے ذاتی خاتون سکیورٹی گارڈ سے شادی رچا لی

سچ ہی کہتے ہیں عشق پر زور نہیں۔ 66سالہ تھائی بادشاہ نے اپنی ذاتی سکیورٹی گارڈ سے پسند کی شادی کرلی۔ نوبیاہتا دلہن کو ملکہ کا بھی درجہ دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی ذاتی سکیورٹی کی ڈپٹی ہیڈ سے شادی کر کے انہیں ملکہ کا درجہ دے دیا۔ تھائی بادشاہ کی روائتی تاج پوشی کی تقریبات سے قبل شاہی بیان میں بادشاہ کی شادی کا اعلان کیا گیا۔

شاہی بیان میں کہا گیا ہے کہ بادشاہ وجیرالونگ کورن نے اپنی ذاتی سکیورٹی گارڈ جنرل سوتھدا وجیرالونگ کورن کو شاہی ملکہ کا درجہ دے دیا ہے اور وہ اب تمام شاہی اعزازات کے ساتھ شاہی خاندان کا حصہ ہیں۔

Related image

شادی کی تقریب کی تصاویر تھائی لینڈ کے ٹی وی چینلز پر دکھائی گئیں جن میں شاہی خاندان اور محل کے دیگر مشیر بھی تقریب میں شامل دکھائی دیئے۔ ٹی وی چینلز پر نشر کی جانے والی تصاویر میں بادشاہ کو ملکہ سوتھدا کے سر پر مقدس پانی ڈالتے دکھایا گیا ہے جس کے بعد جوڑے کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرتے بھی دکھایا گیا۔

خیال رہے کہ 66سالہ بادشاہ مہاوجیرالونگ کورن 2016میں بادشاہ بنے۔ ان کی پہلے 3شادیاں ختم ہو چکی ہیں، جن میں 7بچے بھی ہیں۔ یہ ان کی چوتھی شادی ہے جس کا باقاعدہ اعلان کیا جا چکا ہے۔

Image result for Suthida

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں