تھرکول پاور پلانٹ کی پیدوار شروع، نیشنل گرڈ کو 330میگا واٹ فراہمی کا آغاز

پبلک نیوز: تھر کول سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی اور 330 میگا واٹ پاور پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ نیشنل گرڈ کو تھرکول سے بجلی کی فراہمی کا آغاز۔ تھر کول اتھارٹی کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

چیئرمین سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی خورشید جمالی نے کہا کہ تھر میں 330 میگا واٹ بجلی گھر نے پیداوار شروع کر دی اور 330 میگا واٹ کا ایک اور یونٹ چند دن میں پیداوار شروع کرے گا۔ منصوبے پر کام کا آغاز اپریل 2016 میں ہوا تھا۔ اور 3 جون کو دونوں یونٹس کمرشل پیداوار کا آغاز کریں گے۔

 ترجمان اینگرو کول مائنز کمپنی کے مطابق کوئلے سے بجلی بنانے کا ٹارگٹ ہدف سے تین ماہ قبل حاصل کرلیا، ابتدائی طور پر 330 میگا واٹ بجلی بنا کر نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل کردی ہے۔ تھر میں پائے جانے والے 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر دنیا کا چوتھا۔ بڑا ذخیرہ ہے اور صرف بلاک ٹو میں کوئلہ کی مقدار 2 ارب ٹن ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تھرکول پاور پلانٹ فعال ہونے پر قوم کو مبارکباد بھی دی گئی۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات کے باوجود تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار حکومتِ سندھ کا کارنامہ ہے۔ سندھ کی عوامی حکومت نے جو کہا تھا وہ کرکے دکھا دیا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں