دیو ملائی علاقے کے جتنے دلکش مناظر اتنے ہی حیران کن راستے

سکردو(پبلک نیوز) دیو ملائی ہوائی میدان دونسہ، سطع سمندر سے سنتالیس سو میٹر بلند ہے۔ دونسہ کو دیکھ کر دل فطرت کے رنگوں میں کھو جاتا ہے۔


جہاں یہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے وہیں اس جگہ تک پہنچنا اتنا آسان نہیں ہے۔ علاقے تک پہنچنے کے لیے کوئی سٹرک نہیں ہے۔ یہاں تک پہنچنے کے لیے تنگ اور دشوار گزار راستوں سے پیدل چلنا پڑتا ہے۔ اس علاقے میں واقع دنیا کا دوسرا بلند ترین پولو گراونڈ دونسہ کے نام سے جانا جاتا ہے جہاں اکثر مقامی سطع پر پولو کے ٹورنامنٹ بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

دیو مالائی علاقے کا حسن انسان کو فطرت کے بہت قریب کر دیتا ہے۔ فوٹو گرافی کے شوقین افراد بھی ایسے مناظر کا خوب فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ایک طرف یہ دلکش خطہ جنت کی جھلک پیش کرتا ہے تو دوسری جانب اس خطے کے باسی اکیسیویں صدی میں بھی زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں علاقے میں نہ کوئی سکول ہے اور نہ ہی دیگر بینادی سہولیات موجود ہیں۔

2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں