کرہ ارض کے سب سے بڑے جنگل 'ایمازون' میں لگی آگ بے قابو

 

پبلک نیوز: کرہ ارض کے سب سے بڑے جنگل 'ایمازون' میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ سائنسدانوں نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جاری جنگ پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق برازیل کے جنگل 'ایمازون' میں لگی آگ خطرناک حد تک پھیلنے گئی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ریسرچ نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ بگڑتی صورتحال اجاگر کرتی تشویشناک تصاویر جاری کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ رواں سال برازیل کے جنگلات میں 72 ہزار 843 مرتبہ آگ لگ چکی ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 80 فیصد زیادہ ہے۔ ایمازون کے جنگلات دنیا کی فضا کو آکسیجن فراہم کرنے میں اپنا 20 فیصد حصہ ڈالتے ہیں اورانہیں دنیا کے پھیپھڑوں سے تشبیہ دی جاتی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ کے سبب برازیل میں دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں جنہوں نے کئی شہروں کو اندھیرے میں ڈبو دیا ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں