حکومت کی عوام کو ریلیف دینے کی نیت ہی نہیں: نوازشریف

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنماؤں سے کورٹ لکپت جیل میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کہا ہے کہ حکومت کی عوام کو ریلیف دینے کی نیت ہی نہیں۔ ایمنسٹی سکیم کو برا بھلا کہنے والا اب کس منہ سے یہ سکیم لارہا ہے۔ حکومت نے عوام کے ساتھ جو رویہ اپنایا ہے وہ کسی صورت قبول نہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے سینئیر رہنماؤں نے کورٹ لکپت جیل میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر احسن اقبال، خواجہ آصف، پرویز رشید، رانا تنویر، طلال چوہدری، سائرہ افضل تارڑ اور عباس آفریدی سمیت دیگر رہنماؤں نے نواز شریف کو ملکی صورتحال پر بریفنگ دی۔

 

ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملکی معیشت کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ عوام رابطہ مہم تیز کرئے۔ نوازشریف نے یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی کی بھی ہدایت کی اور عوام رابطہ مہم کے سلسلے میں احسن اقبال کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔

متعلقہ خبر: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 6 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہو گیا

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پیکج کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ مہنگائی سے عوام پریشان ہیں اور ہمیں عوام کی آواز بننا ہے۔ کسان اس مہنگائی میں پس چکا ہے پٹرول، ڈیزل اور کھاد کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اب مہنگائی پر مزید خاموش نہیں رہے گی۔  حکومت نے عوام کے ساتھ جو رویہ اپنایا ہے وہ کسی صورت قبول نہیں۔ اخبارات میں مہنگائی اور ڈالر کی اڑان کا پڑھ کر بہت پریشان ہوتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر 148 روپے ہو گیا ہے لیکن 'عوام کو گھبرانا نہیں'، شیری رحمان

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق نوازشریف نے جیل واپسی پر لاہور کی تاریخی ریلی پر کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ نوازشریف نے مسلم لیگ ن کے نئے عہدیداران کو پارٹی منصب سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی اور ہدایت کی کہ ن لیگ کے تمام مرکزی اور صوبائی عہدیداران مہنگائی پر عوام کی آواز بنیں۔

 

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی سکیم کو برا بھلا کہنے والا اب کس منہ سے یہ سکیم لارہا ہے۔ اس حکومت کی عوام کو ریلیف دینے کی نیت ہی نہیں۔ آج اوپن مارکیٹ میں فارن کرنسی نہیں مل رہی ہماری بدقسمتی ہے۔ ہم نے ڈالر کی قیمت کو مستحکم رکھا اور ملک میں ترقی کا پہیہ چلایا۔

 

پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف سے ان صحت بارے دریافت کرتے رہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ ٹھیک ہوں اور روزے اچھے جارہے ہیں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں