لاہور: شاہ پور کانجراں مویشی منڈی سج گئی

لاہور(کرار ہمایوں) سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے شہریوں کی مویشی منڈیوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ جانوروں کی قیمتیں متوسط طبقہ کی پہنچ سے باہر ہو گئی۔


شاہ پور کانجراں مویشی منڈی سج گئی۔ جانوروں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں۔ من پسند جانوروں کے نرخ متوسط طبقہ کی جیب پر گراں گزنے لگے۔ شہری کا کہنا ہے کہ سہولیات میں اضافہ کیا جائے جبکہ جانوروں کی قیمت میں کمی کی جائے۔

واضح رہے کہ لاہور کی سب سے بڑی جانوروں کی منڈی میں 50 ہزار سے زائد قربانی کے جانور آچکے ہیں جبکہ مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس اور ڈینگی سے بچاو کے سپرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں