ملتان کے شہری نے جنگل کے بادشاہ کو گھر میں پال لیا

 

پبلک نیوز: ملتان کے نوجوان کا انوکھا شوق، گھر میں ہی جنگل کے بادشاہ شیر کو پال لیا۔ جس کے لیے گرمیوں میں اے سی اور سردیوں میں ٹھنڈ سے بچانے کے لیے ہیڑ بھی لگوایا گیا ہے۔

                       

شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا یہ ثابت کیا ملتان کے شہری زوالکیف نے جو بڑے ناز نخروں سے جنگل کے بادشاہ شیر کو اپنے گھر میں پال رہا ہے اور اس کو اپنے ہاتھوں سے نہ صرف کھانا کھلاتا ہے بلکہ اپنے ساتھ کمرے میں رکھتا ہے۔ گرمیوں میں شیر کو گرمی سے بچانے کے لیے مالک نے اے سی بھی لگوایا ہوا ہے اور سردیوں میں شیر کے لیے ہیٹر بھی لگایا جاتا ہے۔

 

لوگ دور دراز سے شیر کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں اور پھر اس کے ساتھ  تصویریں بھی  بناتے ہیں۔ جنگل کے بادشاہ کی مالک کے ساتھ اٹکھیلیاں انتہائی دلچسپ ہوتی ہیں۔

 

زوالکیف نے جنگل کے بادشاہ شیر کو گھر میں پال کر یہ ثابت کر دیا کہ اگر خونخوار جانور سے بھی پیار کیا جائے تو اسے بھی اپنا بنایا جا سکتا ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں