منکیرہ: وزیراعلیٰ پنجاب کی اچانک آمد پر شہری حیران رہ گئے

منکیرہ(پبلک نیوز)  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نورپور تھل سے منکیرہ پہنچ گئے۔ منکیرہ میں وزیراعلیٰ کی اچانک آمد پر شہری حیران رہ گئے۔ وزیراعلیٰ نے منکیرہ کے رمضان بازار کا دورہ کیا اور اشیاء کے نرخ اور معیار کی چیکنگ کی۔

 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار رمضان بازار سے بغیر اطلاع تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال آگئے۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا دورہ کیا۔  ٹی ایچ کیو منکیرہ ہسپتال میں وزیراعلیٰ کو دیکھ کر ڈاکٹر اور مریض ششدر رہ گئے۔

 

مریضوں سے گفتگو میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نہیں، عوام کا خدمت گار ہوں۔ صحت کے شعبہ میں پائی جانے والی خرابیاں اور خامیاں دور کریں گے۔

 

ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں سے بات چیت، مریضوں کی مزاج پرسی، جلد صحت یابی کی دعا۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے دستیاب طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ اس دوران مریض نے وزیراعلیٰ سے مکالمہ میں کہا کہ آپ کو دیکھ کر حیرت ہوئی، اب تبدیلی کا یقین ہو رہا ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں