27 سیکنڈ میں پیزا بنانے کا تیز ترین ریکارڈ

 

لندن (پبلک نیوز) تیز ترین پیزا بنانے کا ریکارڈ زیگروس جیف نے مسلسل اس سال بھی اپنے نام کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق زیگروس جیف نے یورپ میں ہوئے پیزا بنانے والے مقابلے میں 13 انچ پیزا صرف 27 سیکنڈ میں تیار کر کے تمام شرکا کو حیران کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اگر وہ اسی رفتار سے پیزا بناتے رہیں تو ایک گھنٹے میں 133 پیزا بناسکتے ہیں جو کہ ایک دوسرا ریکارڈ ہوگا۔

 

زیگروس جیف نے اپنی اسی صلاحیت کی بنا پر پورے یورپ میں تیز ترین پیزا بنانے کا اعزاز مسلسل اپنے نام کیا ہے جو کہ ان کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس مقابلے میں یورپ سمیت پوری دنیا سے ایسے پیزا شیف آئے تھے جو تیز ترین اور لذیذ پیزا بنانے پر مہارت رکھتے تھے۔

واضح رہے کہ مقابلے میں ہر شیف کو 13 انچ قطر کے تین تین پیزا بنانے تھے جن میں پیپرونی کے 40 ٹکڑے، 140 گرام مشروم، 198 گرام پنیر اور ٹماٹر وغیرہ ڈالنے تھے۔ اگر پیزا کی روٹی یا ڈو مطلوبہ لمبائی تک نہ پہنچے یا پیپرونی غلط لگ جائے تو ہر غلطی پر 15 سیکنڈ کی کی سزا دی گئی تھی یعنی وقت میں 15 سیکنڈ بڑھا دیئے گئے تھے۔

 

تاہم زیگروس جیف نے اپنی انتہائی مہارت سے انعامی ٹرافی اپنے نام کرلی اور اسے ٹھوس سونے کی ایک ٹرافی ملی جس پر ہالی وڈ واک آف فیم کی طرح ہاتھ گاڑھے گئے ہیں۔

 

زیگروس کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ دس برس سے پیزا بنا رہے ہیں اور اپنی مہارت کو بڑھانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں