ماہرین فلکیات نے پہلی بار بلیک ہول کی تصویرجاری کر دی

پبلک نیوز: سائنسدانوں نے کہکشاں پر ریسرچ کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ ماہرین فلکیات نے پہلی بار بلیک ہول کی لی گئی تصویر جاری کر دی جو ایک دور دراز کہکشاں میں واقع ہے۔

 

سائنسدانوں نے کہکشاں پر ریسرچ کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ ماہرین فلکیات نے پہلی بار بلیک ہول کی لی گئی تصویر جاری کر دی جو ایک دور دراز کہکشاں میں واقع ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق بلیک ہول کی لمبائی چار سو ارب کلومیٹر ہے۔ جو زمین کے مجموعی حجم سے تیس لاکھ گنا بڑا ہے۔ سائنسدان بلیک ہول کو دیو قرار دے رہے ہیں۔ بلیک ہول دنیا سے تقریباً پچاس کروڑ کھرب کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور اس کی تصویر دنیا کے مختلف حصوں میں نصب 8 دور بینوں کے ذریعے لی گئی ہے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں