کرسمس کی خوشیوں کے دشمن کا باکس آفس پر راج

پبلک نیوز: کرسمس کی خوشیوں کے دشمن کا باکس آفس پر راج برقرار، اینی میٹڈ فلم 'دی گرنچ' نے 8 ارب 86 کروڑ روپے کی کمائی کر کے سب کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔

کرسمس کی خوشیاں تباہ کرنے کے لیے آنے والا گرنچ باکس آفس پر براجمان ہے۔ ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ فلم 'دی گرنچ' نے ریلیز کے تین دن میں 8 ارب 86 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

 

کلاسک ٹریکس سے بھرپور برٹش راک بینڈ کوئین کی داستان میوزیکل فلم بوہیمین ریپسڈی نے اس ہفتہ 4 ارب 14 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ایکشن اور دہشت سے بھرپور مسڑی فلم 'اوور لورڈ' پہلے ہفتہ میں ایک ارب 35 کروڑ روپے کما کر تیسری پوزیشن پر آ گئی۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں